یار لوگ بھی کبھی کس قدر احساس کمتری کا شکار نظر آتے ہیں

مرشد مودودی رح جیسے علم انقلاب امامت اورجدوجہد کے سورج کی روشنی کے لئے دلیل کے طور پر بونوں کی تقریروں تحریریں اور بیانات پیش کرنے لگتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ یہ ڈھائی ڈھائی فٹ کے بالشئیے مرشد کو سرٹیفکیٹ دیں گے تو ان کا اعتبار بڑھے گا ان پر بھروسہ پیدا ہوگا اور دنیا کو ان کی علمیت کا علم ہو گا
یارو۔۔! مرشد سورج ہیں ان کی روشنی کے سامنے یہ چراغ کچھ نہیں وہ دنیائے علم کا چاند ہیں انکے سامنے یہ ٹمٹماتے ستارے بھلاحثیت ہی کیا رکھتے ہیں ؟ان کا مرشد کی تعریف میں رطب اللسان ہونا ان ہی کا قد بڑھاتا ہے مرشد کو اس کی کیا ضرورت
رہے فرقہ واریت کے جوہڑوں میں ٹر ٹراتے مینڈک تو وہ ٹہرے ہوئے گندے پانیوں کے مکین چاہیں بھی تو سمندروں کے باسی مرشد کا مقام کیسے سمجھ سکتے ہیں۔؟
مرشد کی تعریف میں چند جملے بول دینے والے ہر فردکو پروموٹ کرنا چھوڑو مرشد کے میسج کو اکیسویں صدی میں آگے بڑھانے کے خاکے لاو۔۔۔!

#خودکلامی__زبیرمنصوری